نیپال کی پارلیمنٹ میں سابق ماونواز لیڈر پشپ کمار ڈہل عرف پرچنڈ کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا ہے۔
سابق وزیر اعظم کے پی اولی کے گذشتہ ماہ عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے ہی عہدہ سے استعفی دینے کی وجہ سے وزیر
اعظم کے عہدہ کے لئے انتخاب کرایا گیا اور نیپالی کانگریس کی حمایت سے 61سالہ پرچنڈ اس ہمالیائی مملکت کے اگلے وزیر اعظم بن گئیڈ سال1990کے بعد وہ ملک کے 24ویں وزیر اعظم ہیں۔
مسٹر پرچنڈاس سے قبل2008میں بھی وزیر اعظم بنے تھے۔